جامعتہ البنات مالکیہ نقشبندیہ کی بنیاد سن 1997 میں قطب اقطاب، شیخ المشائخ، پیر طریقت حضرت خواجہ عبدالمالک نقشبندی رحمت اللہ علیہ نے رکھی تھی۔ یہ ادارہ خانقاہ مالکیہ نقشبندیہ، چوک قریشی، ضلع مظفرگڑھ میں واقع ہے۔
ہمارا بنیادی مقصد ایک اصلاحی معاشرے کی تشکیل ہے۔ ہم طالبات کو دینی اور عصری تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں ایک باوقار اور باکردار مسلمان خاتون کا کردار ادا کر سکیں۔ یہاں طالبات کو ناظرہ، حفظ، تجوید، قرات، اور درس نظامی کی تعلیم فی سبیل اللہ فراہم کی جاتی ہے۔
یہ مدرسہ خانقاہ مالکیہ نقشبندیہ سے منسلک ہے، جو سلسلہ نقشبندیہ کا ایک اہم مرکز ہے۔ یہاں روحانی تربیت اور اصلاح کا سلسلہ جاری ہے، اور سجادہ نشینی کی روایت علم و عمل کے ساتھ قائم ہے۔